Uncategorized

عام انتخابات، شیعہ علماء کونسل نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے نام طلب کر لئے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کیلئے ضلعی تنظیموں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی امیدواروں کے نام طلب کر لئے ہیں۔ اس حوالے سے 32 اضلاع کے دورے بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل، پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کرے گی، جو کہ ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا ہے، تاکہ استعماری ایجنڈے کو ناکام بنایا جائے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے تمام اسلامی تنظیموں کی سرپرستی کرتے ہوئے قائدین ملت جعفریہ سید محمد دہلوی، مفتی جعفر حسین اور شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے مشن کو آگے بڑھایا اور قوم کیلئے باعث توقیر بنے ہیں، ان کی مخلصانہ قیادت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین فروغ پا رہا ہے اور تکفیری دہشتگرد حرف غلط کی طرح مٹنے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button