پاکستانی شیعہ خبریں

سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتیجے میں بلوچستان میں امن لوٹ آیا ہے، جنرل عاصم سلیم باجوہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے تربت میں مکران میلے کا انعقاد کیا گیا۔ سہ روزہ مکران میلے کا افتتاح کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سیلم باجوہ نے کیا۔ میلے کی بڑی تقریب کیچ سٹیڈیم تربت میں ہوئی، جسے مختلف قسم کے بینرز اور جھنڈوں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ تقریب میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور بلوچستان ریزیڈنشل کالج کے طلباء نے مارچ پاسٹ کیا۔ اس کے علاوہ خصوصی طور پر کیٹل شو کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں مختلف جانوروں بشمول اونٹ، گھوڑے اور مال مویشی بھی شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کیچ سٹیڈیم میں لوگوں کا جم غفیر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتیجے میں بلوچستان میں امن لوٹ آیا ہے اور آپ نے خوشحال بلوچستان کی ترقی کے مخالف دہشت گردوں کو شکست دے دی ہے۔ جتنے دہشتگرد باقی رہ گئے ہیں، انشاء اللہ اُن کو بھی جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button