کوئٹہ: شیعہ جوانوں پر فائرنگ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) عالم دہشتگرد جماعت داعش نے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں اپنی کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے شیعہ مسلمانوں کو اپنا ہدف بنانا شروع کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز علی الصبح دو شیعہ جوانوں پر فائرنگ کرنے کی ذمہ داری داعش نے قبول ہے۔داعش نے یہ ذمہ داری سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں قبول کی، واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی بلوچستان سے تعلق کررکھنے والے ایک دہشتگرد کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جسکا تعلق داعش کی سوشل میڈیا ونگ سے بتایا گیا ۔دھیاں رہے کہ شام و عراق میں بدترین شکست کے بعد داعش کی پاک افغان بارڈر پر تشکیل نو کی خبریں گردش کررہی ہیں، بین الاقوامی سیکورٹی ماہرین کے مطابق داعش کا اگلہ ہدف افغانستان و پاکستان ہیں تاکہ امریکا کی خوشنودی کے لئے پاک چائینہ اکنامک کوریڈور کو نقصاں پہنچایا جاسکے۔