Uncategorized

بھٹ شاہ، اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام دو روزہ مرکزی تنظیمی مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ مرکزی تنظیمی مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد مسجد شاہ حبیب بھٹ شاہ میں کیا گیا، جس میں اضلاع اور ڈویژنز کے نمائندگان نے شرکت کی، ورکشاپ سے تحریک کے چئیرمین انجنئیر سید حسین موسوی، مرکزی صدر پسند علی رضوی و دیگر نے خطاب کیا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے حسین موسوی نے کہا کہ تنظیمی فرد کے گفتار و کردار کے ساتھ ساتھ عمل بھی خالص دین کی خاطر ہونا چاہیئے، ریا کاری سے پاک عبادت اور عمل ہی انسان کو کمال تک رسائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی ایک خصوصیت اس کی سماجی زندگی ہے، اجتماعی زندگی کا لازمہ وہ مختلف طرح کے تعلقات ہیں، جن کے ماتحت سماج کے فرد کا مختلف گروہوں، طبقات، صنفوں اور سماج کے دیگر افراد سے تعلق برقرار ہوتا ہے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پسند علی رضوی نے کہا کہ معاشرہ کی اصلاح کیلئے منظم اور مستقل جدوجہد ضروری ہوتی ہے، امر بالمعروف و نہی عن المنکر معاشرے کو زندہ رکھنے کیلئے انجام دینا ضروری ہے، تربیت کا عمل انسان کی ذہنی نشونما میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ ورکشاپ میں گروپ ورک، مثالی عزاداری، تبلیغی پروگرام، تنظیمی امور پر بھی بحث و مباحثہ کروایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button