Uncategorized

سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیا، خودکش جیکٹ برآمد

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹ برآمد کر لی۔ اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے اور اس کا نام عمیر ہے۔ گرفتار دہشتگرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شہر میں حساس مقام پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ پولیس نے زیر حراست ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button