Uncategorized

داعش دنیا بھر میں رابطوں کیلئے واٹس ایپ، ٹیلی گرام استعمال کرتی ہے، گرفتار دہشتگرد

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) شہر قائد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ہاتھوں کچھ عرصہ قبل گرفتار ہونے والے داعش کے دہشتگرد شیخ محمد عمران عرف سیف الاسلام خلافتی نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر سے رابطوں کیلئے داعش واٹس ایپ گروپ استعمال کرتی ہے، ٹیلی گرام پر آڈیو پیغامات کے تبادلے کئے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار داعش کے دہشتگرد عمران عرف سیف الاسلام خلافتی کے دوران تفتیش انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، اس نے حکام کو بتایا کہ داعش نے ٹیلی گرام پر اپنا گروپ بنا رکھا ہے، جس میں آڈیو پیغامات کے ذریعے رابطے ہوتے ہیں، داعش کے دنیا بھر میں رابطوں کیلئے بھی واٹس ایپ گروپ استعمال کیا جاتا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کے مطابق داعش کے چیٹنگ گروپ کا نام کدو ہے، جس کا ایڈمن بابا جانی نامی دہشتگرد ہے۔ حکام کے مطابق عمران عرف سیف الاسلام خلافتی داعش کے دہشتگرد نسیم شاہ سے بھی رابطے میں تھا، نسیم شاہ نے ہی لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، جامشورو کی طالبہ نورین لغاری کی برین واشنگ کی، جو لاہور میں ہونے والے ایک کارروائی میں مارا جا چکا ہے۔ حکام کے مطابق سیف الاسلام خلافتی کو بلیک نیٹ، پراکسی اور وی پی این کی تربیت دی گئی تھی، اس کا ایک اور ساتھی محمد مہدی الہدیٰ ملتان میں پکڑا جا چکا ہے، تاہم اس کے خلاف شواہد اکھٹے نہ کئے جا سکے اور وہ چھوٹ گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button