Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
آپریشن ردالفساد کے باوجود دہشتگردی کے واقعات ہونا خفیہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وفاق المدارس - شیعہ نیوز پاکستان
Uncategorized

آپریشن ردالفساد کے باوجود دہشتگردی کے واقعات ہونا خفیہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وفاق المدارس

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر خودکش بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے انٹیلی جینس نیٹ ورک کو مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری، برداشت، تحمل اور امن کا مذہب ہے، جو اقلیتوں سے بھی حسن سلوک کا درس دیتا ہے، دہشتگردی کے ناسور کو اسلام جیسے پُرامن مذہب سے جوڑنا قابل مذمت ہے، دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں، ان درندوں کا کوئی مذہب ہے اور نہ ہی فکر۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے ہوتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کا ہونا خفیہ معلومات حاصل کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، شہداء کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف قوم متحد ہے، سوات اور شمالی وزیرستان میں کامیاب فوجی آپریشن کرنے سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوچکا ہے، لیکن رائیونڈ جیسے واقعات کا ہونا واضح کرتا ہے کہ ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، سب اچھا ہے کی رپورٹ درست نہیں۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ قوم دہشتگردوں کیخلاف متحد ہے، علماء دہشتگردی کیخلاف اسلامی نقطہ نظر بیان کرچکے ہیں کہ خودکش حملے حرام ہیں اور علما حقہ کی صفوں میں سے ان کا کوئی ساتھی نظر نہیں آتا، دہشتگرد تنہائی کا شکار ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے، فوج، پولیس اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button