کیا قانون اندھا ہے؟ گورنر ہاوس میں کالعدم جماعت کا سرغنہ سرکاری مہمان!!
شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر کی زیر صدارت "پیغام پاکستان سیمینار” ہوا جسمیں کالعدم سپاہ صحابہ کے دھشتگرد اورنگزیب فاروقی سمیت تکفیری ملاوں نے شرکت کی۔
پیغام پاکستان کانفرنس کی جارہی تصاویرمیں کالعدم دہشتگرد جماعت کا سرغنہ اورنگزیب فاروقی آزاد گھومتا پھرتا نظر آرہا ہے۔
سوشل میڈیا اور سنجیدہ حلقوں میں گورنر سندھ کی قیادت میں ہونے والی کانفرنس میں کالعدم جماعتوں کی شرکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں کالعدم جماعتوں کی شرکت نیشنل ایکشن پلان اور پاکستانی آئین کی اعلانیہ خلاف ورزی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کچھ دونوں قبل ہی تازہ کالعدم اور ممنوع جماعتوں کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں واضح طور پر سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) کو کالعدم اور ممنوع جماعت قرار دیا گیا ہے، اسکے باوجود مسلم لیگ کے گورنر کی جانب سے کالعدم جماعت کو گورنر ہاوس دعوت دینا تشوک ناک ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ فرقہ پرست اور دہشتگرد جماعت ہے، اس جماعت اور اسکی قیادت کی نفرت آمیز تکفیری فکر نے ملک خداداد پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جبکہ اس جماعت کے دہشتگردوں نے شیعہ اور بریلوی مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو بھی بے دردی سے شہید کیا۔ جبکہ اس کالعدم جماعت کی پروفائل میں مزاروں ، مجالس ، میلاد النبی کہ اجتماعات و اسکولزہسپتالوں و حساس تنصیبات پہ حملے بھی شامل ہیں۔