Uncategorized

اصغریہ علم و عمل تحریک کے چیئرمین حسین موسوی کے اندرون سندھ تبلیغی دورہ جات جاری

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین انجینیئر سید حسین موسوی نے اندرون سندھ کے اضلاع خیرپور، سکھر، رانی پور کا تبلیغی دورہ کیا ہے، اصغریہ تحریک سکھر کے صدر سید صالح شاہ، تراب علی، مدد علی بوزدار، غلام عباس سوڈڑو بھی انکے ہمراہ ہیں، وہ اس سے قبل جیکب آباد کا بھی تبلیغی دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے مختلف علاقوں میں منعقدہ تقاریب میں خطاب کئے، جبکہ باقر العلوم انسٹیٹیوٹ کی سالانہ تقریب، جیکب آباد میں دین شناسی سیمینار سے بھی خطاب کیا، جبکہ تبلیغ دین مصطفیٰ کی جانب سے منعقدہ ضلعی اجلاس میں بھی گفتگو کی۔ مختلف سیمینارز اور ملاقات کرنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر حسین موسوی نے کہا کہ دین انسان کو کمال تک پہنچانے کا ذریعہ ہے، جس کیلئے تمام انبیاء کرام اور آئمہ علہیم السلام نے اپنے دور میں جدوجہد کی ہے۔

حسین موسوی نے کہا کہ اسلام آج بھی اپنی عالمگیر تعلیمات کا علم بردار ہے کہ قرآن اور عترت اہلبیتؑ سے تمسک رکھ کر اسلامی آدب کے مطابق معاشرے میں عادلانہ نظام قائم ہو، انسانیت کی خوشحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں، مخیر طبقہ میں جذبہ خیر و ایثار پیدا ہو، باہمی اخوت و رواداری کو فروغ حاصل ہو، اسلامی تعلیمات کو جدید زمانے کے تناظر میں علوم و فنون اور وسائل و ذرائع سے ہم آہنگ کیا جائے، اسی طرح ہماری نئی نسل میں جہاں ایمانی قوت متحرک ہوگی اور خوداعتمادی کیساتھ دین حقہ پر استقامت کا عزم بلند ہوگا، وہاں ایجاد و اختراع فکری استقلال اور اولو العزمی جیسی طاقتیں مجتمع ہوکر پوری ذہانت و مہارت اور جرأت و حوصلہ کے ساتھ ہمیں مغرب کا مقابلہ کرنے پر آمادہ کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button