Uncategorized
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل مبارک موسوی پر قاتلانہ حملہ ناکام، ملزم پکڑا گیا
شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی پر قاتلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ علامہ مبارک موسوی کے سکیورٹی گارڈ نے ملزم کو دبوچ لیا۔ ملزم رحمان عزیز ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ واقعہ تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں پیش آیا۔ ملزم سے پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ علامہ مبارک موسوی کے محافظوں نے مبینہ دہشت گرد کو اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے رات گئے ملزم کو رہا کر دیا تاہم ابھی تک مبینہ دہشتگرد کو رہا کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔