Uncategorized

ماہ رجب حضرت علی علیہ السلام سے منسوب ہے، علامہ ریاض حسین نجفی

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ رجب المرجب بڑی اہمیت اور فضیلت کا مہینہ ہے، جس کی 13 تاریخ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت ہوئی اور 27 رجب کو بعثت پیغمبر ہوئی، ماہ رجب حضرت علی علیہ السلام سے منسوب ہے، جن کے آباو اجداد بنو ہاشم نے مکہ کے بنجر اور خشک وادی کو آباد کیا۔ جامع مسجد علی جامعتہ المنتظر میں لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنو ہاشم کا اعزاز ہے کہ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم اور امام المتقین حضرت علی علیہ السلام اسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، حضرت ہاشم حاجیوں کو گوشت اور روٹی پر مشتمل کھانے ‘ثریت’ کھلانے کے حوالے سے مشہور تھے، ان کا کاروباری دائرہ عمل موجودہ پاکستانی شہر ملتان، یمن اور شام تک پھیلا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت عبدالمطلب نے ابرہا کے مقابلے میں خانہ کعبہ کا دفاع کیا، بنو ہاشم اسلام کی روشن تاریخ ہے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ انسان کی دو قسمیں ہیں، متقی و فرمانبر دار اور گمراہ و سرکش، انبیا کی اللہ تعالیٰ کی عظمت و بزرگی کے سامنے بے بس اور محتاج ہیں، مشکلات کا واحد راستہ اللہ تعالیٰ کی ذات مقدسہ ہے، باقی شخصیات صرف وسیلہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button