Uncategorized

اصغریہ علم و عمل تحریک کی دوسری ’کربلا محور انسانیت مرکزی مجلس عاملہ‘ کا انعقاد

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی دوسری کربلا محور انسانیت مرکزی مجلس عاملہ مرکزی صدر سید پسند علی رضوی کی زیر صدارت کے سکرنڈ سٹی میں منعقد ہوئی، اجلاس میں خصوصی شرکت تحریک کے چئیرمین انجنئیر سید حسین موسوی نے کی، مجلس عاملہ میں ڈویژن حیدرآباد، سکھر، دادو، نواب شاہ، اور میرپور خاص سمیت اضلاع حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، سکرنڈ، نواب شاہ، نوشہروفیروز، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، کے این شاہ، دادو نے کی، مجلس عاملہ میں تحریک کے تمام سطح مرکز، ڈویژن، اضلاع کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جس پر انجنئیر سید حسین موسوی نے تبصرہ کیا۔ مرکزی مجلس عاملہ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے انجنئیر سید حسین موسوی نے کہا کہ تحریک میں تمام ممبران اپنے کام کے ذمہ دار ہے، تحریک کے ذریعے شیعہ افراد کو باصلاحیت بنایا جائے گا، جس سے ملت میں بیداری پیدا ہوگی اور وسائل مستحکم ہونگے، ملت کے تمام وسائل کو اکٹھا کرکے فعال بنایا جائے گا۔ اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کہا کہ ملت میں بیداری اور کردار سازی کیلئے مستقل جدوجہد کی ضرورت ہے، احساس ذمہ داری ہی کامیابی کی علامت ہے، اسلام کی سربلندی کیلئے بیدار افراد اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button