Uncategorized

ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات، پاک ایران ریل تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی کی قیادت میں وفد نے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی۔ جبکہ ایران کی طرف سے گوادر اور چاہ بہار کی بندرگاہوں کو ریل لنک سے ملانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ ملاقات میں منسٹر میری ٹائم میر حاصل بزنجو، پاکستان ریلویز اور ایرانی نیشنل ریل کمپنی کے حکام بھی شریک تھے جبکہ اس ملاقات میں پاک ایران ریل تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور 1959 کے معاہدے کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا۔ ای سی او ٹرین، پاک ایران پسنجر ٹرین، ٹوریسٹ ٹرین اور محرم الحرام میں زائرین کی سپیشل ٹرین چلانے کی تجاویز پر بھی ابتدائی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جبکہ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم کوئٹہ تافتان ٹریک کی بہتری کیلئے ایرانی کمپنیوں کو بی او ٹی کی بنیاد پر معاہدے کی پیشکش کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ کوئٹہ تافتان کا ریل سے سفر بیس کی بجائے آٹھ گھنٹوں میں طے ہو۔ انہوں نے پاک ایران ریل ریلیشن شپ پر جوائنٹ گروپ کی تجویز بھی دی ہے اور سیکرٹری ریلوے بورڈ زبیر شفیع فوری فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ ورکنگ گروپ ایم ایل تھری کی امپروومنٹ اور ریل کے ذریعے تجارت کے فوائد کو سٹڈی کرے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے ریل کے سربراہوں کی پہلے دو طرفہ اور پھر ترکی کے ساتھ سہ طرفہ باقاعدہ اجلاس ہونے چاہئیں پاکستان اور ایران کے درمیان حکومتوں کے نہیں قوم کے قوم سے رشتے اور تعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قریب آنے کی رفتار اتنی نہیں جتنی ہونی چاہئے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button