شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش
شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان نے کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ ہزارہ قوم کے لوگوں کے قتل عام کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
اسلام آباد میں ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کا ایک اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے ایمنسٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ مسلمانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کے اجلاس میں کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت خاص طور پر بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ہزارہ قوم کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور متاثرین کے لئے خصوصی سیل قائم کرے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ انیس سو نوے کے عشرے سے اب تک کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق سے رکھنے والے پانچ ہزار سے افراد متاثر ہوئے ہیں۔