Uncategorized

عدل کے دشمن آپے سے باہر ہونے لگے

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا معاملے کی تحقیقات کیلئے پولیس نے انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چودھری سلطان ٹیم کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن، ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاکر احمد ٹیم میں شامل ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر 112 ایچ ماڈل ٹاؤن پر فائرنگ کا مقدمہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل محمد آصف کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں
دہشتگردی، اقدام قتل اور جان سے مارنے کی کوشش سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button