پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، دفعہ 144 کے نفاذ سے ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان حکومت نے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی گئی۔ شہر بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس اور اجتماعات پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ حکام کے مطابق پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ پابندی حالیہ ٹارگٹ کلنگ واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button