پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کی تصاویر جاری

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم اور سکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں۔ گرفتاری میں مدد دینے والے کو پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور داعش کے ایک گروہ کے تین دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی۔ یہ شناخت گذشتہ ماہ گرفتار ہونیوالے اسی گروہ کے ایک ٹارگٹ کلر کی نشاندہی اور دیگر شواہد کے بعد ہوئی ہے۔ پولیس نے ٹارگٹ کلرز کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے گرفتاری میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دہشتگرد محمد عاصم، ضیاء عرف آصف بارکزئی اور قدوس بارکزئی رواں سال فروری اور مارچ میں ٹارگٹ کلنگ کی دس وارداتوں میں پولیس اور ایف سی اہلکاروں سمیت سولہ افراد کو قتل کرنے میں ملوث ہیں۔ علاوہ ازیں سی ٹی ڈی پولیس نے اپریل میں قندھاری بازار میں ٹیکسی اور جمال الدین افغانی روڈ پر دکان پر فائرنگ کرکے شیعہ ہزارہ قوم کے تین افراد کو قتل کرنیوالے دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی شناخت اور گرفتاری میں مدد دینے والوں کو پچاس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button