Uncategorized

حکومت پاکستان حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ریحان عباس کھوکھر

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام شعیہ عازمین کرام کے لئے حج تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر حج ملتان ریحان عباس کھوکھر نے کی، اس موقع پر شیعہ عالم دین علامہ تقی نقوی، علامہ سلیم محمدی، علامہ تنویر الکاظم سمیت دیگر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج ملتان ریحان عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حجاج کرام بھی پاک دھرتی پر ثابت کریں کہ وہ باوقار قوم کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدہ میں لینڈ کرنے کے بعد عازمین حج کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا، سعودی حکومت اپنے معاہدے پر سنجیدگی سے عمل کرے گی، ایئرپورٹ کے باہر ایئرکنڈیشن بسوں کا انتظام ہوگا۔ جو عازمین حج کو رہائشی عمارتوں تک لے جائیں گی۔ بلڈنگز میں ہر حاجی کے نام سے بکنگ ہوگی، ہر حاجی کی اپنی جگہ مخصوصی ہے، جلد بازی نہ کریں اور نہ ہی واویلا کرنے کی ضرورت ہے، آپ اللہ کے مہمان ہیں، بے شمار معاونین آپ کی خدمت پر مامور ہوں گے۔ نیک نیتی کے ساتھ سہولیات دینے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حجاج کرام بھی ایثار، قربانی کا جذبہ پیدا کریں تاکہ پاکستان پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ حج ڈائریکٹر ملتان ریحان عباس کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام سعودی عرب میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہوتا ہے، ہماری اُمیدیں ان سے ہیں۔ ہم الرٹ ہیں، اگر کوئی غلطی ہو جائے تو اسے ٹھیک کرنے کے لئے ہم وہاں موجود ہوں گے تاہم حجاج بھی درگزر کریں۔ دوران حج صفائی کا خاص خیال رکھیں، گندگی پھیلائیں تاکہ پاکستان کا وقار مجروح نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ رواں حج سیزن میں گزشتہ سال سے بھی بہتر سہولیات دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button