Uncategorized

پولیس اور جے آئی ٹیز کی کارکردگی صفر ہے۔، سندھ ہائیکورٹ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پولیس کو 2025ء تک مہلت دے دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 60 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ شہریوں کی بازیابی کیلئے پولیس کی جانب سے پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ فاضل جج نے پولیس افسران سے کہا کہ آپ یہاں آکر عدالت اور لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ پر احسان کرتے ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جائے؟، جے آئی ٹیز کا اجلاس محض اس لیے بلاتے ہیں، تاکہ تصاویر کھنچوائی جا سکیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا کہ ایس پی اور تفتیشی افسران کے درمیان خط و کتابت میں مہینوں لگ جاتے ہیں، آپ لوگ چاہتے ہیں آپ کو 2025ء تک کی مہلت دے دی جائے، اور کیا 2025ء تک بھی لاپتہ افراد کو بازیاب کرالیں گے؟، پولیس اور جے آئی ٹیز کی کارکردگی صفر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button