غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی عوام کیلئے عذاب بن گئی،صوبہ سندھ سیکر ٹری جنر ل علا مہ ریاض الحسینی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے سیکر ٹری جنرل علامہ ریا ض حسین الحسینی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لیکن شدید گر می کے باوجود شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں بھی حد سے زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے اور یہ ابھی سے عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں۔ علامہ ریاض نے کہا کہ حکومت سندھ کے الیکٹرک انتظامیہ کو رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کر نے کے لئے نتیجہ خیز بات چیت کے ساتھ مہنگائی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کرے اور مقررہ نرخ پر اشیا کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مساجد اور امام بار گاہوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے اور سیکیورٹی کے لئے ایک جامع پلان تر تیب دیا جائے ۔