پاکستانی شیعہ خبریں

صوبہ سندھ میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکوریٹی کے خصوصی اقدامات مکمل کر لئے گئے۔وزیر داخلہ سندھ ذوا لفقار مرزا

PAKISTAN-KARACHI/

صوبہ سندھ کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ذو الفقار مرزا نے کہا کہ حکومت سندھ نے محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے اورکسی بھی ناخوش گوار واقعہ کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات مکمل کر لئے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں مجالس عزاء امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مساجد وامام بارگاہوں پر خسوصی نفری تعینات کی جا رہی ہے جبکہ سندھ بھر میں 7000پولیس اوررینجرز کے اہلکاروں کو محرم الحرام میں امن و امان اور نا خوش گوار واقعات کی روک تھام کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ

 مرکزی مجلس عزاء نشتر پارک میں جعفریہ الائنس پاکستان نے نشتر پارک کے چارون اطراف اور خراسان،عزاخانہ زہرا(س)اور امام بارگاہ علی رضا تک سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کر دیا ہے اور ان کیمروں کو مانیٹر کرنے کے لئے مرکزی عزاداری سیل نشتر پارک میں قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر ٢٤ سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ،جعفریہ الائنس پاکستان کا مرکزی عزاداری سیل جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈشنل جنرل سیکریٹری سید شبر رضا کی زیر نگرانی کام کر رہاہے ۔جبکہ جعفریہ الائنس پاکستان کے رضاکار مجالس ہائے امام حسین علیہ السلام میں اسکاؤٹس کے ساتھ ملکر سیکوریٹی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں،جبکہ سندھ بھر میں پولیس اوررینجرز کی نفری کے ساتھ بھاری تعداد میں شیعہ اسکاؤٹس گروپس بھی سیکوریٹی کے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button