پاکستانی شیعہ خبریں

ملک بھر میں نومحرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالے جارہے ہیں

juloos

 

ملک بھر میں نو محرم الحرام کے موقع پر شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس نکالے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نو محرم الحرام کے موقع پر مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتاہوا امام بارگاہ اثناء عشری پر ہی اختتام پذیر ہوگا۔ لاہور میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس کرشن نگر سے برآمد ہوچکاہے جو مقررہ راستوں سے

 ہوتاہوا اسلام پورہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ عاشورہ کا مرکزی تعزیہ شام سات بجے اندرون شہر سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتاہوا دس محرم کی شام کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کےلئے دس ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔

 

کراچی میں نو محرم الحرام کے موقع پر شہر کے متعدد علاقوں سے ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جو مقررہ راستوں سے ہوتے نشتر پارک میں جمع ہورہے ہیں ۔ جس کے بعد نشتر پارک سے مرکزی جلوس برآمد ہوگا جو ایم جناح روڈ پر واقع امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین کی نماز ادا کریگا۔ اس کے بعد جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع حسینہ ایرانیہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

پشاور میں نومحرم الحرام کے سلسلے میں مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینہ حال صدر سے برآمد ہوگیاہے جومقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ حسینہ حال صدر پر اختتتام پذیر ہوگا ۔

جلوس کے موقع پر صدر کے علاقے کو سیل کردیاگیاہے۔کوئٹہ میں نو محرم کا جلوس امام بارگاہ ناصر العزاء میکانگی روڈ سے برآمد ہوگا جو روائیتی راستوں سے ہوتاہوا۔ امام بارگاہ ناصر العزاء پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button