پاکستانی شیعہ خبریں

متحدہ مجلس عمل میں الیکشن سے پہلے ہی اختلافات شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایم ایم اے میں شامل جماعتوں میں سے جے یو آئی(ف) اور جماعت اسلامی ٹکٹس کے معاملے پر آمنے سامنے آگئی ہیں، دونون جماعتیں کے پی کے میں مختلف حلقوں سے اپنے نمائندے کھرے کرنا چاہتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ٹکٹس کے معاملے کو لے کر دونوں جماعتوں میں شدید اختلاف پیدا ہوگیا ہے جبکہ کے پی کے میں اس اتحاد کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ایم ایم اے کی موجودہ صورتحال میں صرف دو جماعتیں ہی اس سے بھرپور فائدہ اٹھائینگی۔ سندھ، پنجاب سمیت ملک کے تمام صوبوں میں ایم ایم اے میں شامل ۵ سیاسی جماعتوں میں سے صرف جے یو آئی(ف) اور جماعت اسلامی میں سیٹوں کی بندر بانٹ جاری ہے جبکہ اسلامی تحریک سمیت باقی ۳ جماعتیں ایک یا بغیر کسی سیٹ کے ہی خاموش اتحادی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button