Uncategorized

یمن میں آل سعود کی جارحیت ،آئی ایس اونے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) آئی ایس او پاکستان نے یمن میں آل سعودکے مظالم کے خلاف جمعہ کو ملکگیر احتجاج منانے کا اعلان کردیا ۔مرکزی ترجمان آئی ایس او نسیم کربلائی نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین سال سے یمن میں مظلوم مسلمانوں کو شیطانی قوتوں کی جارحیت کا سامنا ہے37ہزار سے زائد افراد زخمی شہید اور معذور ہوئے ہیں ۔ آئی ایس او پاکستان نے ملک بھر میں جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کیا ہے نسیم کربلائی نے کہا آل سعود نہ صرف یمن بلکہ نائجریا میں عالم دین زکزکی اور انکی اہلیہ کی جبری گرفتاری میں ملوث ہے ۔ آل سعود اور ان کے حواریوں کے خلاف کراچی، لاہور،فیصل آباد،پشاور،اسلام آباد،پشاور،ملتان ،پارہ چنار،حیدر آباد،گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام اہم مقامات پر احتجاج کیا جائے گا ۔نسیم کربلائی نے کہا آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اور ظالمو ں کی مخالفت کی ہے ہم ہرگز استعمار دشمنی کو ترک نہیں کر سکتے استعماری و استکباری طاقتوں کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button