Uncategorized
سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کارروائی، خطرناک دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سیالکوٹ کے علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ نے خفیہ اطلاع پر چائنہ چوک گلشن پارک سیالکوٹ کے قریب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم القاعدہ عمر کنڈی گروپ کے کارکن ندیم احمد بٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد اور سیفٹی فیوز برآمد کر کے تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔