پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی سانحہ عاشورا! ملک بھر میں احتجاجی سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

shia-protest

 

سانحہ عاشورا! ملک بھر میں احتجاجی سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔کراچی میں ہونے والے ٨،٩ اور یوم عاشور کے دھماکوں میں عزادارن سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی شہادتوں کے خلاف ملک بھر میں مختلف شیعہ تنظیموں کی طرف سے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ملک بھر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان،جعفریہ الائنس پاکستان،اور دیگر تنظیموں کی طرف سے کراچی میں مسلسل ہونے والے تین دھماکوں اور خصوصاً یوم عاشور کو ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی

 اور شہادتوں پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی دئیں، لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کراچی میں ہونے والے روز عاشورا کے دھماکے کی شدید مذمت کی اور احتجاجی ریلی منعقد کی ،ریلی میں ہزاروں مرد اور خواتین کے علاوہ بثوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عادل بنگش کا کہنا تھا کہ کراچی میں عزاداری سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں میں مسلسل ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس عزاداری کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور ضعفریہ الائنس کے تحت مظاہرے کئے گئے ،کوئٹہ میں مجلس وحدت اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے مشترکہ احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا ۔ جعفریہ الائنس پاکستان صوبہ سندھ کے تحت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ حیدرآباد میں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جو حیدرآباد پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی،شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر راشدرضوی کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ جس کو دھماکوں سے دبایا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو دنیا کی ہر بات اور ہر چیز پر مقدم رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ ہر کڑےت وقت میں آزمائش کے لئے تو تیار ہے مگر عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام سے ذرہ برابر بھی انحراف یا کوتاہی کی مرتکب نہیں ہو سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ یوم عاشور کو کراچی میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی سنت پر عمل کر گئے اورہمارے لئے مشعل راہ دے گئے ،انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید وں سے ہی قوم زندہ رہتی ہے اور ملت جعفریہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہر گز نہیں ڈرتی۔اس کے علاوہ ملک کے چاروں صوبوںمیں آج سانحہ کے دوسرے روز بھی پاکستانی عوام نے سوگ منایا اور شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button