Uncategorized

ایم ایم اے کا ملتان میں پاور شو؛ علامہ عارف واحدی کا خطاب

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)متحدہ مجلس عمل پاکستان کی طرف سے قلعہ قاسم باغ ملتان میں عام عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب کے علمائے کرام، کارکنان اور عوام جمع ہوئے۔اسلامی تحریک کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور ایم ایم اے کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں شدت پسندی، فرقہ واریت، بین المسالک اختلافات پھیلانے کی سازش عروج پر تہی اور دہشت گردی کو مذہبی قوتوں سے جوڑا جا رہا تھا اس وقت ہر مسلک کے جیّد علمائے کرام نے ملی یکجہتی کونسل اور پہر ایم ایم اے بنا کر ملکی معاشرے میں اخوت، بھائی چارے، اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے کی لائق تحسین کوشش کی جو کامیاب رہی، ہم ان قابل قدر علما کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متحدہ مجلس عمل امت مسلمہ اور عالم ا سلام کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہم جا رہے ہیں کہ اس عظیم پلیٹ فارم کو آگے بڑھاتے رہیں تاکہ ملک کو اس کی اصل شناخت واپس دلوائیں چونکہ ہمارے ملک کی شناخت کرپشن، لوٹ مار، رشوت ستانی، سودی نظام، عریانی و فحاشی، فرقہ واریت اور دہشت گردی نہیں ہے بلکہ پاکستان کی شناخت کلمہ طیبہ، اسلام و قرآن کا مقدس نظام، نظام مصطفیٰ، نظام عدل و انصاف کا قیام اور ظلم و ستم، کرپشن و رشوت ستانی، سودی نظام اور طبقاتی سسٹم سے چھٹکارہ اور خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس مقصد کے لئے نکلے ہیں کہ آپ سب اتحاد و وحدت کے ساتھ ہمارا ساتھ دیں تاکہ اغیار کے ایجنٹوں نے ستر سال سے جو ملک کو غیروں کی غلامی میں دے رکھا ہے، ہم ملکر اس ملک کو ان غلامی کی زنجیروں سے نجات دلا سکیں۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے علمائے کرام اور اپنے کارکنوں کو ہدایت ہے کہ جہاں کتاب کا نشان موجود ہے وہاں صرف اور صرف کتاب پر ٹھپہ لگا کر ایم ایم اے کو کامیاب کریں اور ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں-

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button