پاکستانی شیعہ خبریں

تحریک انصاف کے شہید امیدوار اکرام گنڈہ پور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈہ پور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق خودکش حملہ میں جاں بحق ہونے والے سابق صوبائی وزیر زراعت اکرام خان گنڈہ پور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سول و فوجی افسران کے علاوہ مقامی سیاستدانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ جنازہ گاہ کے اردگرد جیمر نصب کئے گئے تھے، سرادار اکرام کی ناگہانی موت پہ شہر کی فضاء سوگوار ہے۔ بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں، سراد اکرام خان کو اپنے والد اور بھائی اسرار گنڈہ پور کے پہلو میں دفن کیا گیا، اکرام خان گنڈہ پور نے پسماندگان میں بیوی اور 1 بیٹی سمیت 4 بیٹے چھوڑے ہیں۔ اکرام اللہ گنڈہ پور کے جاں بحق ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پی کے 99 ڈی آئی خان میں انتخابات ملتوی کر دیئے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام اللہ گنڈہ پور انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تیسرے سیاست دان ہیں، ان سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ہارون بلور خودکش حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اکرام اللہ گنڈہ پور پی کے 99 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے اور 5 سال قبل ان کے بھائی اسرار اللہ گنڈہ پور بھی دہشت گردی کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button