Uncategorized
جھنگ:شیخ وقاص کی پوزیشن مستحکم لدھیانوی کی ہار یقینی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)این اے 115 جھنگ میں شیخ وقاص اکرم کی پو زیشن مستقل بنیادوں پر مستحکم ہوتی جاری ہے جب کہ اس کے مدمقابل کالعدم دہشت گرد جماعت کا سربراہ احمد لدھیانوی کی ہار یقینی ہے ۔اب تک کی صورتحال کے مطابق لدھیانوی کی بہکلاہٹ ہر خاص عام میں دیکھی جارہی ہے ۔کبھی شیعہ لیڈروں سے ملاقات کا ذکرخلائی مخلوق کا پریشر بتاکر اپنے لوگوںکی مایوسی کو دور کرنا اور کبھی سوشل میڈیا پر شیعیان علیؑکو دھونس دھمکی دے کر اپنے لوگوں کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے ،جب کہ لوگوں کا کہنا ہےکہ تکفیریت کوووٹ دینا ملک میں دہشتگردی کو فروغ دینا ہے ہم ملک دشمن کسی بھی جماعت کو ووٹ نہیں دے گے، اگر سازش نہ ہوئی تو شیخ وقاص کی جیت اور دہشت گرد احمد لدھیانوی کی ہار یقینی ہوگی۔