Uncategorized

ہماری سیاست اقتدار کیلئے نہیں اسلام کے عادلانہ نظام کیلئے ہے، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر اور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ہونیوالی بے ضابطگیاں بددیانتی اور جمہوری عمل پر سوالیہ نشان ہے، جس نے الیکشن کمشن کو بے نقاب کر دیا ہے، آئینی ادارہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا، دہشتگردی اور فرقہ پرستی میں ملوث گروہوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی، یہ سب سازش کے تحت کیا گیا، اس شرمناک صورتحال کا خمیازہ قوم آئندہ دنوں میں بھگتے گی لیکن پھر بھی ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری عمل جاری رہنا چاہئے، کمزور جمہوریت، بہترین مارشل سے بہتر ہوتی ہے، اس قوم نے شخصی آمریتوں کا مقابلہ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گی، جس بھیانک انداز سے حالات خراب کروائے گئے ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی۔

لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا مگر کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، ہم جمہوری قوتوں کے ساتھ ہیں اور جو بھی لائحہ عمل قیادت کی طرف سے دیا جائے گا اس پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ضیاالحق کے مارشل لا کا بھی مقابلہ کیا، ہماری جدوجہد کا تسلسل ہے کہ دینی جماعتوں کے ہر موثر اتحاد میں اسلامی تحریک موجود رہی ہے، ہم نے کبھی بھی وقتی فیصلے نہیں کئے، دور رس نتائج کو سامنے رکھا ہے، اسلامی تحریک کی سیاست اقتدار کیلئے نہیں، اسلام کے عادلانہ نظام کیلئے ہے، جس کیلئے قوم کو تیار کرنا ہے، اسی لئے اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کیلئے کوشش کی اور اس کیلئے آئندہ بھی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button