Uncategorized

ہائیکورٹ نے دربار بی بی پاکدامنؒ کے گرد سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیدیا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور ہائیکورٹ نے مزار بی بی پاکدامنؒ کے اطراف تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم دے دیا اور انتظامیہ سے عملدرآمد رپورٹ کل منگل کو طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مزار بی بی پاکدامنؒ کے اطراف میں موجود تجاوزات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مزار کے اطراف سے تمام تجاوزات فوری ہٹانے اور مزار کی تزئین و آرائش کیلئے چیف سیکرٹری کو آج ہی اجلاس بلانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مزار بی بی پاکدامنؒ کے داخلی و خارجی راستے کھولیں جائیں، عدالت نے انتظامیہ سے عملدرآمد رپورٹ کل طلب کرلی۔ دوسری جانب سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی کی زیر صدارت عدالتی حکم پر اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت۔ چیف سیکرٹری نے انتظامیہ کو دربار بی بی پاکدامن کے گرد موجود تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آج شام تک تمام تجاوزات ہٹا دی جائیں، دربار پر زائرین کیلئے بیت الخلاء کا اہتمام کیا جائے جبکہ زائر کے بیٹھنے کیلئے بھی خصوصی جگہ بنائی جائے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ دربار کے گرد قائم کی گئی تجاوزات فوری ہٹا دی جائیں اور داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بھی بڑھا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button