انتخابات میں عبرتناک ناکامی ملا ڈیزل فضل الرحمن کی ضمانت ضبط
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ملا ڈیزل فضل الرحمن سمیت کئی امیدوار شکست کیساتھ ساتھ ڈالے گئے ووٹوں کا ایک چوتھائی حصہ لینے میں ناکامی کی وجہ سے ضمانت ضبطگی کا شکار ہوئے ہیں ۔متحدہ مجلس عمل کہ سربراہ ملا ڈیزل فضل الرحمن بھی ان عبرتناک شکست کا شکار ھونیوالوں میں شامل ھیں جسکو ڈیرہ کی غیور عوام نے کرپشن ، سعودی و امریکی غلامی اور شیعہ قاتلوں کی سرپرستی کہ سبب مسترد کردیا ۔ جبکہ ضمانت ضبط ھونیوالوں میں مولانا فضل الرحمن اور قیوم حسام کیساتھ ساتھ سابق سینٹر وقار احمد خان، محمد علی رضا، سمیع اللہ علیزئی، محمد نعیم خان، سید مرید کاظم شاہ، مولانا عبید الرحمن، سید حسنین محیی الدین گیلانی، حمید اللہ خان قادری، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار حفیظ اللہ خان، چوہدری سراج الدین، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید اختر ایڈوکیٹ، نورنگ خان، محمد مقبول، محمد عامر، محمد اکبر خان، محمد آفتاب، قیضار خان میانخیل، فیصل کریم خان کنڈی، عصمت اللہ، عرفان اللہ خان، الحاج سردار عمر فاروق اور احتشام اللہ خان وغیرہ شامل ہیں۔