پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان میں تعلیم پر ایک اور حملہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چارسدہ میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے سیکریٹری ارباب اعجاز پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔سٹی پولیس کےمطابق عبدالولی یونیورسٹی مردان کے سیکریٹری ارباب اعجاز پشاور سے مردان ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے کہ چارسدہ میں سردریاب کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار4 افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں ارباب اعجاز کی گاڑی میں 6 گولیاں لگی تاہم وہ اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے، جبکہ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button