Uncategorized

حکومت اور شہری انتظامیہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہیں،شیعہ علماء کونسل

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کےصوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ شدید مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہیں شہر بھر میں جلوس عزا کے راستوں میں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف گندگی اورکچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ عوام کو بے وقوف بنانے کے بجائے اپنا قبلہ درست کریں اور مسائل حل کریں کراچی بھر میں جلوس عزا کی گزر گاہوں اور امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے لائٹس کا مناسب انتظام نہیں ہے گڑھوں کی بھرمارہے سڑکوں کی استر کاری کا مسئلہ تاحال برقرار ہے بدترین صورتحال سندھ حکومت و شہری انتظامیہ کی نااہلی و غفلت کامنہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی و شہری حکومتیں ملت تشیع کو مسائل کے حل کے حوالے سے لالی پوپ دینا بند کریں محرم الحرام کی آمد کے موقع پر مسائل کے حل کے حوالے سے حکومتی و انتظامی ادارے شدید غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے کے بجائے قبلہ درست کریں اور عوامی مسائل حل کریں ،علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں کراچی سمیت سندھ بھر میں شیعہ
علما و ذاکرین کو خصوصی طور پر بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button