Uncategorized

ایل ڈبلیوایم سی کے محرم الحرام میں صفائی کے خصوصی انتظامات

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) محرم الحرام بالخصوص آشورہ کے موقع پر شہر میں صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے گی ۔ اس سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے باقاعدہ پلا ن جاری کر دیا گیا ہے۔ مقدس و حساس تہوار کے موقع پر صفائی سرگرمیوں کو موثر بنانے ا ور بہتر کوآرڈی نیشن کے لیے داتا گنج بخش ٹائون اور علامہ اقبال ٹائون میں ماڈل صفائی کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے جہاں یونیفام میں ملبوس عملہ و مشینری موجود ہوگی۔ کیمپوں پر معلوماتی پمفلٹس مہیا کیا جائے گا اور صفائی سے متعلق شکایات کا اندراج اور حل یقینی بنایا جائے گا۔ ڈیوٹی پر موجود سٹاف کو شناخت کے لیے خصوصی کارڈز جاری کئے جائیں گے۔ سٹاف کی حاضری، گاڑیوں کی آمدورفت اور تمام آپریشنل سرگرمیوں کا تصویری ریکارڈ رکھا جائے گا۔جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کی مکینیکل سویپنگ و واشنگ کے لیے بھی ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا ہے۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ بٹ کا کہنا تھا کہ صٖفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button