عاشورہ محرم پر عملے کی جدوجہد لائق تحسین ہے، چیئرمین بلدیہ غربی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین بلد یہ غربی اظہار الد ین احمد خان نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر سہولتوں کی فراہمی کیلئے بلدیہ غربی کے افسران و عملے نے جس طرح شب وروزجد وجہد کی وہ لائق تحسین ہے، وہ اراکین کونسل کے ساتھ 10 محرم الحرام کو اورنگی زون سے نکالے جانے والے تعزیوں کے جلوس اورکیماڑی زون نیٹی جیٹی پل پر شہر کے مختلف علاقوں سے ٹھنڈا کرنے کیلئے لائے جانے والے تعزیوں کا معائنہ کررہے تھے، انہوں نے تعزیوں کے جلوس کے شرکاء سے بھی ملاقات کی اور انتظامیہ کی جانب سے جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے حوالے سے کرائے جانے والوں کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا، چیئرمین نے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپ کا بھی معائنہ بھی کیا، کیمپ میں موجود بلدیاتی افسران نے تعزیوں کے شرکاء کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود سے برآمد ہونے والے تعزیوں کے جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات بر وقت مکمل کرلئے گئے، جلوس کے شرکاء کیلئے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔