شہدائے کراچی ومظفر آباد کا چہلم چودہ مارچ کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
شہدائے کراچی ومظفر آباد کا چہلم چودہ مارچ کو اسلام آباد(مرکزی امام بارگاہ جی سکس ۔ٹو ) میں منعقد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مولانا عابد بہشتی نے مجلس وحدت مسلمین ضلع رالپنڈی /اسلام آباد کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق اجلاس مرکزی امام بارگاہ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ضلع روالپنڈی کی کابینہ سمیت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اصغر عسکری ، مولانا اعجاز حسین بہشتی،، مرکزی سیکرٹری روابط نثار فیضی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مصرور نقوی، ظہیر نقوی ،آئی ایس او راولپنڈی ڈیژن کے صدر برادر تقی نے شرکت کی۔ اجلاس میںسانحہ عاشورہ کراچی و مظفرآباد کے چہلم کے سلسلے میں 14مارچ کو ہونے والے پروگرام کا جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر مولانا عابد بہشتی نے کابینہ کے اراکین کو بتایا کہ شہدائے سانحہ عاشور کراچی اور شہدائے مظفرآباد کے چہلم کے سلسلے میں پنجاب بھر میں رابطے کئے جا رہے ہیں جبکہ پورے صوبہ بھر سے عزاداران سید الشداء امام حسین علیہ السلام کی آمد کے لئے بسوں کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔جبکہ ملک بھر سے علمائے کرام،خطبائے عظام اور نوحہ خوانوں کی بڑی تعداد کو بھی پروگرام میں مدعو کیا جا رہا ہے ۔