پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او پاکستان کی محبِ وطن تنظیم ہے اور ملت جعفریہ کے تحفظات بہت جلد دور کر دوں گا۔ رحمان ملک کی جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پر گفتگو۔

shiite_rehman-malik_allama-abbas-kumaliوفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ اور آئی ایس او کے تحفظات بہت جلد دور کر دوں گا،اور اپنے بیان کی وضاحت پیش کروں گا۔وزیرداخلہ نے علامہ عباس کمیلی سے بات گفتگوکے دوران مزید کہا کہ میں بیان کے حوالے سے جلد اپنے موقف کی وضاحت پیش

 کرونگا۔ نمائندہ شیعت نیوز کے مطابق   سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی نے رحمان ملک سے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ملت جعفریہ کی واحد نمائندہ اور ملک گیر طلباء تنظیم ہے جو کہ گزشتہ تین دہائیوں سے مملکت خداداد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے سر گرم عمل ہے جبکہ حکومت کی جانب سے دو روز قبل بے بنیاد الزام عائد کیا گیاہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔وزیر داخلہ رحمان ملک نیعلامہ کمیلیسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ان کاکہنا تھا کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گذر رہاہے اور ملک کو عدم استحکام سے بچانے کے لئے ملت جعفریہ حکومت کے شانہ بہ شانہ کردار ادا کرے۔سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی نے اس موقع پر رحمان ملک کو یقین دہانی کروائی کہ علمائے تشیع اور ملت جعفریہ پاکستان ملک کو عدم استحکام سے نکالنے میں پیش پیش رہے گی اور ماضی میں بھی رہی ہے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button