پاکستانی شیعہ خبریں
شیعہ قوم کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،حکومت کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔شہدائے عاشوراکراچی و مظفرآبادکے چہلم سے مقررین کا خطاب
مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی اور آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام سانحہ عاشور کراچی و مظفر آباد کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو میں “پیام شہداء کانفرس”منعقد کی گئی جس میںراولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سانحہ عاشورہ اور چہلم کا واقعہ حکومت کے منہ پرطمانچہ ہے۔ حکومت دو ماہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک تحقیقات عوام کے سامنے نہیں لاسکی جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک عرصہ سے شیعہ قوم کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن حکومت کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ اگر حکومت سانحہ کراچی اور مظفر آباد کے اصل محرکات کا پتہ لگا لیتی اور ان کو قرار واقعی سزادیتی تو چہلم سید الشہداء کے موقع پر دوبارہ بم دھماکے ہوتے اور نہ ہی لاہور اور دوسرے شہروں میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی کہ وہ سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین سمیت مظفرا ۤبادمیں ملت جعفریہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے خلاف از خود نوٹس لیں اور عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔ اجتماع سے علامہ محمد امین شہید، علامہ سید حن ظفر نقوی، علامہ مظہر حسین کاظمی ، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ شبیر بخاری، علامہ ابوزر مہدوی ، علامہ عبدالخالق اسدی، مولانا محمد اصغر عسکری، مولانا عابد حسین بہشتی،مرکزی صدرآئی ایس او پاکستان عادل حسین بنگش اور دیگر مقررین نے خطاب میں شہدائے سانحہ عاشورا کراچی و مظفر کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی صورت عزداری کو محدود نہیں کیا جائے گا ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مقررین نے لاہور میں حالیہ نہ ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کی باقیات نے وطن عزیز کو لشکروں ، دہشت گردہوں اور وطن دشمن عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنا رکھا ہے۔ اسلام کے نام پر دنیا کو پاکستان اور اسلام دونوں سے متنفر کرنے کی پوری کوشش کی جار ہی ہے اب بھی بعض عناصر طالبان، دہشت گردوں ، لشکر جھنگوی، جند اللہ، سپاہ صحابہ اور دیگر نام نہاد گروہوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ جبکہ یہ تمام گروپس امریکہ ، بھارت اور اسرائیل کی خواہشات کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل ہیں تمام محب قوتوں کا فر ہے کہ ان گروپس کے چہرے سے اسلام کا نقاب اتار کر قوم کے سامنے ان کے گھناؤنے کروت کریں۔ مقررین نے وزارت داخلہ رحمان ملک کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان پر رحمان ملک نے الزام لگا کر تمام شیعہ قوم کی دل آزاری کی ہے جسے پوری قوم مذمت کرتی ہے اور اسے رحمان ملک کی امریکی اطاعت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیتی ہے مقرریں نے کہا کہ آئی ایس او ایک محب وطن طلبہ جماعت ہے جس کا پاکستان میں اتحاد مسلمین کے حوالے سے ایک اہم کردار ہے جسے پوری قوم رحمان ملک کے ماضی سے واقف ہے۔ پنجاب کے وزیر قانون کی جھنگ میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے جلسے میں شرکت نے ثابت کر دیا کہ حکومتی عناصر کس طرح چند ووٹوں کے خاطر پوری قوم کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک سکتے ہیں۔