Uncategorized

نیو کراچی :پولیس جوان سید احمد عباس شہید

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نیو کراچی سیکٹر 11 ڈی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا، پولیس کے مطابق واقعے کے وقت مقتول اپنے والد کے ساتھ پینشن کی رقم نکلوا کر آ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت پولیس اہلکار اپنی وردی میں نہیں تھے، واردات میں 30 بور پستول استعمال ہوا ہے جبکہ مقتول اہلکار سید احمد عباس کو سینے میں گولی لگی ہے۔

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سینٹرل سے انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ کرائم سین سے اکٹھے ہونے والے شواہد کی مدد سے تفتیش کو مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔

ابتدائی طور پر واقعے کو ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کا نتیجہ بتایا گیا تھا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکار سے رقم یا کوئی اور سامان لوٹ کر فرار نہیں ہوئے، ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بھی واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button