شہادت قوموں کی زندگی کا وسیلہ ہے،ہمیں شہادت کی طرف خود گامزن ہونا چائیے۔شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی پندھرویں برسی پر مقررین کا خطاب
اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا احمد اقبال رضوی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ایک ایسی میراچ ہے جو ملت جعفریہ کو میراث میں ملی ہے اورشہادت قوموں کی زندگیکا وسیلہ ہے ہمیں سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شہادت کی طرف گامزن رہنا چاہئیے اور شہادت کے لئے ضروری ہے کہ اعمال انجام دئیے جائیں ،انہوں نے کہا کہ شہید قوموں کو زندہ رکھتا ہے جبکہ شہید خود زندہ رہتا ہے جس کا قرآن مجید میں بھی ذکر موجود ہے ،کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ شہید تو زندہ ہیں اور اپنے رب کے پاس سے رزق پاتے ہیں،فلسفہ شہادت پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا احمد اقبال نے کہا کہ ملت جعفریہ واحد وہ ملت ہے جو شہادتوں سے نہیں گھبراتی بلکہ شہادتوں سے جذبہ زیادہ ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ جب دشمن اسلام امریکہ و اسرائیل نے اپنے ایجنٹوں کو استعمال کرتے ہوئے کراچی کی سر زمین پر روز عاشور عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو شہید کیا جبکہ بعد ازاں روز اربعین امام حسین علیہ السلام بھی عزاداروں پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شہید کیا گیا لیکن لائق تحسین ہے یہ بات کہ شہداء کے خون نے پورے ملک کے کونے کونے میں ایک تحرک کو پیدا کر دیا اور پوری قوم کو یک زبانا ور یک جا کر دیا،مولانا احمد اقبال کا کہنا تھا کہ جہاں شہدا ء کا خون قوموں میں جذبہ پیدا کرتا ہے وہاں ساتھ ہی ساتھ اتحاد اور اخوت کو بھی جنم دیتا ہے ،انہوں نے کہا کہ تما شہداء عظیم ہیں لیکن دو شہداء پاکستان کی سر زمین پر عظیم تر ین ہیں جن میں ایک شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور دوسرے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی کی زندگی انتہائی متحرک تھی آپ نے ہمیشہ اسلام کی خدمت کرنے میں کود کو پیش پیش رکھا اور شعبہ زندگی کے ہر محاز پر سرگرم رہے اور عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہمیشہ برسر پیکار رہے اورآپ کا جرم صرف اور صرف یہ تھا کہ آپ نے ہمیشہ ظلم کی مخالفت کی اور ہر مظلوم کی حمایت کی جس کی پاداش میںآپ کو شہید کر دیا گیا،اس موقع پر انہوں نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسین ،شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی،شہید محرم علی،شہید ناصر صفوی،اور دیگر شہدائے ملت جعفریہ کے کردار کو سراہا اورسورۃ فاتحہ بھی پڑھوائی ،تعزیتی اجتماع میں سیکروں جوانوںکے علاوہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی ،جبکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری زوہیر قنبری،مرکزی سینئر نائب صدر رحمان شاہ،کراچی ڈویژن کے صدر زین انصاری او ر سید شبر رضا نے بھی شرکت کی،واضح رہے کہ اس اجتماع میں آئی ایس او کراچی کے سابق ڈویژنل صدور کے علاوہ سینئرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔