Uncategorized

انتہاپسندی کیخلاف حکومت فیصلہ کن اقدامات اٹھائے قوم ساتھ دیگی، ایم ڈبلیو ایم پنجاب

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )انتہاپسندی کیخلاف حکومت فیصلہ کن اقدامات اٹھائے قوم ساتھ دیگی، ان انتہا پسندوں نے اسلام اور پاکستان کا چہرہ مسخ کرکے رکھ دیا ہے، ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنیوالے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ریاستی رٹ کو چلیج کرنیوالوں کا محاسبہ ضروری ہے، بصورت دیگر یہ لوگ اس سے بھی سنگین حالات سے ملک کو دوچار کر دینگے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں نے جمہوری احتجاجی حق کو بھی داغدار کرکے رکھ دیا ہے، سابق حکمرانوں کی مصلحت پسندانہ اقدامات کے سبب انتہا پسندوں کو پنجاب سمیت ملک بھر میں کھلی چھوٹ دے کر قوم پر مسلط کیا گیا، گلی کوچوں میں کفر اور واجب القتل کے فتویٰ دینے والے نیم ملاوں کو لگام نہ دی گئی تو ملک میں خانہ جنگی دور کی بات نہیں، اسلامی تعلیمات اور اسوہ رسول(ص) سے نابلد لوگوں کے ہاتھوں اسلام کی باگ ڈور دے کر اسلامی تشخص کو پامال کیا جا رہا ہے، اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، انتہا پسندوں سے اسلام کوئی تعلق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button