پاکستانی شیعہ خبریں
بلوچستان کے علاقے مستنگ میں شیعہ ٹیچر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ۔
+بلوچستان کے علاقے مستنگمیں شیعہ ٹیچر عبدالقادر کو کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
نمائندہ شیعت نیوز کے مطابق شیعہ ٹیچرعبدالقادر کو پوسٹ آفیس سے واپسی پر دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میںشدید زخمی ہو گئے ۔اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہو گئے واضح رہے کہشیعہ ٹیچر عبدالقادر کی شہادت بلوچستان اور کوئٹہ میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا حصہ ہے جس میں اب تک سینکڑوں شیعہ عمائدین شہید ہو چکے ہیں جبکہ ناہل انتظامیہ اور حکومت کسی بھی بڑے دہشت گرد گروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے
یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان میں عرصہ دراز سے شیعیان اہل بیت (ع) کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور عجیب یہ ہے کہ انہیں قتل کرنے والے کبھی اپنے آپ کو بلوچ قوم پرست بتا کر دہشت گردی کی کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور کبھی مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والے ٹولے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شیعہ نسل کشی کے لئے مذہبی اور قومی دہشت گردوں نے گٹھ جوڑ کرلی ہے اور یہ بہت عجیب بات ہے کہ سیکولر قوم پرست اور مذہبیت کا دعوی کرنے والے ٹولے کیونکر اکٹھے ہوکر ایک ہی مکتب کے پیروکاروں کو مشترکہ نشانے کی حیثیت سے دہشت گردی اور تشدد کا نشانہ بنانے لگے ہیں؟ کیا ان کے نظریات مشترکہ ہیں؟ کیا ان کے مقاصد مشترکہ ہیں؟ کیا ان کی پشت پر دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی قوت ایک ہی نہیں ہے؟
یادرہے کہ قلات ڈویژن سمیت کئی دیگر شہروں میں صرف ان ہی لوگوں کو قتل کیا جاسکتا ہے جن کے قتل کی منظوری بلوچ باغیوں نے دے رکھی ہو اور مستونگ قلات ڈویژن کا شہر ہے۔