امت مسلمہ کو قرآن وسنت اوراہلبیت ؑ سے متمسک رہ کر عالم کفرکی تمام تر نجس سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی: مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ہفتہ وحدت بمناسبت جشن ولادت رسول خداﷺ اور امام جعفرصادق ؑ کے سلسلے میں شیعہ سنی تنظیمات کی مشترکہ آل پارٹیز پریس کانفرنس کا صوبائی سیکریٹریٹ سولجربازارمیں انعقاد، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کا خصوصی خطاب جبکہ دیگر مقررین میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ مرزایوسف حسین، ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ نعیم الحسن الحسینی، مجلس زاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری، علامہ سجاد شبیر رضوی،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان قادری، عالم اہل سنت مولانا منظر الحق تھانوی ، مولانا عبد اللہ جوناگڑھی ودیگر شامل تھے ۔جب کے اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصر حسینی اور میر تقی ظفر بھی موجود تھے