شہید عارف حسین الحسینی کے مدرسے کے قریب داعشی دہشتگردوں کا دھماکہ
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ہنگو:اورکزئی ایجنسی: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئی ایجنسی میں شہید عارف حسین الحسینی کے مدرسے "مدرسہ انوار مدارس” کے گیٹ پر سعودی نمک خوار داعشی دہشت گردوں کا بم دھماکہ، اب تک کی رپوٹس کے مطابق بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 30 جب کہ زخمی افراد کی تعداد 40 کے قریب موصول ہوئی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں موجود شہید قائد عارف حسین الحسینی کے مدرسے کے گیٹ پر کھڑی گاڑی میں بارودی مواد رکھا گیا تھا ، اور علاقے میں جمعہ منڈی کا بازار بھی لگا ہوا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 30افراد شہید جبکہ 40 زخمی ہوئے ہیں۔ معمولی زخمیوں اور لاشوں کو کلایا ہیڈ کوارٹر اسپتال منقل کیا گیا ہے۔کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں کوہاٹ منتقل کیا جارہا ہے۔سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو کا عملہ بھی امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔خیال رہے کہ صرف 10 روز قبل ہی صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کا تھا جس میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔حملہ رزمک سب ڈویژن کے علاقے روغہ بدر میں کیا گیا تھا جہاں نامعلوم دہشت گروں کے ایک گروپ نے ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی فورسز اہلکاروں کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا تھا۔