Uncategorized

بھارت اور سعودی عرب اپنے ایجنٹوں کے زریعہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں :علامہ احمد اقبال

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لوئر اورکزئی کے علاقہ کلایہ اور کراچی میں چینی قوصل خانہ پر حملہ کرنے والے ایک ہی مائنڈ سیٹ کے پیروکار ہیں، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں، شہداء کے خانوادوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں، سی پیک کے منصوبے کو ناکام کرنے کے لئے امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کا شیطانی مثلث ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگیا ہے، افغانستان میں انڈیا امریکہ گٹھ جوڑ خطے کی امن کے لئے خطرہ کی علامت بن چکا ہے، اورکزئی میں معصوم بے گناہ شہریوں پر دہشتگردانہ حملہ کرکے ملکی امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، حکومت زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرے اور شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے لئے معقول معاوضے کا بھی اعلان کرے، دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خانوادوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اس ملک کو شیعہ سنی نے مل کر بنایا تھا، ہم دشمن کی کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قوم متحد ہے اور ملک دشمنوں کی سازش کو ناکام بنا دیں گے، اس المناک سانحے پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں، حکومت ان دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات کرے اور ان ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنائے، دہشتگرد بی ایل اے ہو یا داعش پاک وطن کے دشمن ہیں، ان کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، ملک میں جب تک دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست آزاد ہیں دہشتگردی کے ناسور سے نجات ملنا ممکن نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button