پاکستانی شیعہ خبریں
شہریار آفریدی کا دورہ کلائیہ، متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے اورکزئی کے علاقہ کلائیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کلائیہ دربار امام بارگاہ میں دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں۔ ملک دشمن عناصر ایسے واقعات سے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے امدادی پیکج کا باضابطہ اعلان کیا۔ شہریار آفریدی نے معمولی زخمیوں کے لئے1،1 لاکھ، شدید زخمیوں کے لئے 5،5 لاکھ کا اعلان کیا۔ شہداء کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا۔