شیعہ علماء کونسل پنجاب کو تنظیمی طور پر 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علما کونسل پنجاب کو تنظیمی طور پر 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پنجاب پروفیسر ذوالفقار حیدر کے مطابق شیعہ علما کونسل کی 2 تنظیمیں شمالی پنجاب اور جنوبی پنجاب کہلائیں گی، شمالی پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع شامل ہوں گے جبکہ جنوبی پنجاب میں ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، جھنگ اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ پروفیسر ذوالفقار حیدر کا کہنا تھا کہ صوبائی صدور کے انتخاب کیلئے شمالی پنجاب کا اجلاس 16 دسمبر کو لاہور اور 23 دسمبر کو ملتان میں طلب کر لئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی طور پر پنجاب کی تقسیم سے کارکردگی بہتر ہوگی اور رابطوں میں آسانی ہوگی۔