پاکستانی شیعہ خبریں

اسلامی ممالک ترک وزیر اعظم کی حمایت کریں۔

mwm_2مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان علامہ محمد امین شہیدی نے ترک وزیر اعظم کے فوج کے ہمراہ غزہ جانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو بھی ترک وزیر اعظم کے اعلان کی حمایت کرنی چاہیے۔
اسرائیل کے آئرلینڈ کے امدادی جہاز کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ غزہ کے لاکھوں افراد کا محاصرہ امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کی حمایت کے سائے میں جاری ہے اور اس وقت وہاں پر سخت انسانی بحران پیدا کردیا گیا ہے لیکن افسوس ہے کہ اس سلسلے میں بعض عرب اور اسلامی ممالک بھی محض تماشا دیکھ رہے ہیں جبکہ بعض پس پردہ خیانت کررہے ہیں ۔
 شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ محمد امین شہید ی نے مرکزی دفتر العارف ہاؤس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اگر عالمی سامراج امریکہ کی پشت پناہی نہ ہوتی تو اسرائیل غزہ کے مسلمانوں کے خلاف جارحیت کی جرائت کبھی نہ کرتا ۔ لہٰذا اصل مجرم امریکہ ہے اور تمام دنیاکے مسلمانوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ اسرائیلی اور صہیونی جرائم کے پیچھے اصل مجرم کون ہے۔اسرائیل کو ختم کرناآج کی مظلوم اور ستم رسیدہ دنیا کی سب سے بڑی خواہش ہے ، اسرائیل ظلم سے وجود میں آیا ہے اور ظلم قائم رہنے کے لئے نہیں بلکہ تباہی اور بربادی اُس کا مقدر ہوتی ہے۔ ہماری مسلمان حکومتوں نے جس دن امریکی غلامی کا طوق گلے سے اُتار کر آزادی اور سربلندی سے اپنے فیصلے خود کیے اور اپنی قوموں کی اُمنگوں کی ترجمانی خود کی اُسی دن اسرائیل کا خاتمہ ہوجائے گا۔لہٰذا اگر حکمران عزت چاہتے ہیںتو امریکی سامراج کی بجائے اپنی قوموں کی ترجمانی کریں اور اپنی قوموں کی غیرت و حمیت کو عالمی فورم پر بیان کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button