پاکستانی شیعہ خبریں

پارہ چنار: تین سال سے لاپتہ شیعہ عزادار لکی مروت جیل میں مردہ حال میں پائے گئے ۔

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لکی مروت جیل میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والا شیعہ عزادار ناصر حسین کا انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار خرلاچی سے تعلق رکھنے والے ناصر حسین المعروف غٹ ناصر گذشتہ تین سالوں سے قید میں تھا، کل لکی مروت جیل میں ان کا انتقال ہوا۔ آج مرحوم کا جنازہ انکے ورثاء کے حوالے کردیا، مرحوم کے جنازے کو پاراچنار لاکر پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہاں روڈ پر ہی مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ جس میں ورثاء، عمائدین اور دیگر سینکڑوں لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔ مظاہرین نے دوران حراست ناصر حسین کی ہلاکت کی مکمل جو ڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ناصر حسین کے جسد خاکی کو احتجاجی ریلی کی شکل میں پاراچنار مرکزی امام بارگاہ لایا گیا۔ اور وہاں سے انکی تدفین کیلئے آبائی گاؤں خرلاچی روانہ کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button